شاعری ہب / غزل / آنکھ سے دور نہ ہو دل سے اتر جائے گا

آنکھ سے دور نہ ہو دل سے اتر جائے گا

Aankh se Door na Ho Dil se Utar Jayega

فونٹ سائز:
100%
پس منظر:

آنکھ سے دور نہ ہو دل سے اتر جائے گا

وقت کا کیا ہے گزرتا ہے گزر جائے گا

اتنا مانوس نہ ہو خلوتِ غم سے اپنی

تو کبھی خود کو بھی دیکھے گا تو ڈر جائے گا

ڈوبتے ڈوبتے کشتی کو اچھالا دے دوں

میں نہیں کوئی تو ساحل پہ اتر جائے گا

زندگی تیری عطا تھی سو ترے نام کی ہے

ہم نہ ہوں گے تو کوئی اور سنور جائے گا

Aankh Se Door Na Ho Dil Se Utar Jaye Ga

Waqt Ka Kya Hai Guzarta Hai Guzar Jaye Ga

Itna Maanoos Na Ho Khalwat-e-Gham Se Apni

Tu Kabhi Khud Ko Bhi Dekhe Ga To Dar Jaye Ga

غزل
Comment
احمد فراز
تعارفِ شاعر 🏛️ عہدِ جدید

احمد فراز

⏳ 12 جنوری 1931 — 25 اگست 2008
📍 کوہاٹ / اسلام آباد، پاکستان

سید احمد شاہ المعروف احمد فراز (12 جنوری 1931ء – 25 اگست 2008ء) پاکستان اور اردو دنیا کے سب سے مقبول، ہر دلعزیز اور رومانوی و مزاحمتی شاعری کے بے تاج بادشاہ تھے۔ آپ کوہاٹ میں پیدا ہوئے۔ احمد فراز کو جدید دور کا 'غالب'...

✍️ جواب دیں / تبصرہ فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے۔