کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی مثبت رجحان برقرار رہا اور KSE-100 انڈیکس نئی بلندی کے قریب پہنچ گیا۔ سرمایہ کاروں کی دلچسپی بینکنگ، کیمیکل اور توانائی سیکٹر میں زیادہ رہی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق معاشی اشاروں میں بہتری اور خارجہ ادائیگیوں کی صورتحال میں استحکام نے مارکیٹ کے اعتماد کو مضبوط بنایا ہے۔




