جگن ناتھ آزاد

Jagan Nath Azad

Modern
1918ء-2004ء میانوالی, پاکستان
پروفیسر جگن ناتھ آزاد (5 دسمبر 1918ء – 24 جولائی 2004ء، عیسیٰ خیل، میانوالی / جموں) برصغیر کے نامور اردو شاعر، اقبالیات کے عالمی اسکالر اور نعت نگار تھے۔ انہوں نے قیامِ پاکستان کے وقت بانیِ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کی فرمائش پر پاکستان کا اولین قومی ترانہ تحریر کیا۔ وہ حضورِ اکرم ﷺ کی شان میں پرخلوص نعتیں کہنے والے معروف غیر مسلم نعت نگاروں میں صفِ اول کا مقام رکھتے ہیں۔