شاعری ہب / غزل / جب عشق سکھاتا ہے آدابِ خود آگاہی

جب عشق سکھاتا ہے آدابِ خود آگاہی

Jab Ishq Sikhata Hai Aadab-e-Khud Agahi

فونٹ سائز:
100%
پس منظر:

جب عشق سکھاتا ہے آدابِ خود آگاہی

کھلتے ہیں غلاموں پر، اسرارِ شہنشاہی

عطار ہو رومی ہو، رازی ہو ، غزالی ہو

کچھ ہاتھ نہیں آتا، بے آہ سحر گاہی

اے طائرِ لاہوتی، اِس رزق سےموت اچھی

جس رزق سے آتی ہو، پرواز میں کوتاہی

دارا و سکندر سے وہ مردِ فقیر اولیٰ

ہو جس کی فقیری میں بوئے اسد الٰہی

آئینِ جواں مرداں حق گوجی و بے باکی

اللہ کے شیروں کو آتی نہیں روباہی

جب عشق سکھاتا ہے آدابِ خود آگاہی

کھلتے ہیں غلاموں پر، اسرارِ شہنشاہی

Jab Ishq Sikhata Hai Aadab-E-Khud Agahi

Khultay hain ghulamon par asrar-e-shahenshahi

Attar ho roomi ho, razi ho, ghazali ho

Kuch hath nahi aata be aah sahar gaahi

Aay tair lahoti, iss rizque se mout achhi

Jis rizque se aati ho parwaaz mein kotahi

Dara-o-sikandar se woh mard-e-faqeer aula

Ho jis ki faqeeri mein boye asad ilahi

Aain-e-jawaa mardaa haq goji-o-be baki

Allah ke sheeron ko aati nahi robahi

Jab ishq sikhata hai aadab-e-khud agahi

Khultay hain ghulamon par asrar-e-shahenshahi

غزل Urdu
Comment
علامہ اقبال
تعارفِ شاعر

علامہ اقبال

🏛️ کلاسیکی دور ⏳ 9 نومبر 1877 — 21 اپریل 1938 📍

علامہ محمد اقبال (9 نومبر 1877ء – 21 اپریل 1938ء) مفکرِ پاکستان، شاعرِ مشرق، حکیم الامت اور بیسویں صدی کے سب سے عظیم مسلم فلسفی اور شاعر تھے۔ آپ نے اردو اور فارسی زبان میں...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے