سری لنکا کے خلاف پہلا ٹیسٹ، بابر سمیت چار 4 بیٹرز کی نصف سینچریاں
سری لنکا کے خلاف پہلا ٹیسٹ، بابر سمیت چار 4 بیٹرز کی نصف سینچریاں
پاکستان نے پیر کو راول پنڈی میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر پانچ وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنا لیے۔
کپتان بابر اعظم اور ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے دو کھلاڑیوں سمیت چار بلے بازوں نے نصف سینچریاں سکور کیں۔
اوپنر طیب عارف نے 57 اور محمد طحہٰ نے 51 رنز بنائے۔ دونوں کھلاڑی اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں جبکہ بابر نے 50 رنز کی اننگز کھیلی۔
انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں
بظاہر گھاس سے بھری پچ پر سری لنکا کا ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ الٹا پڑتا دکھائی دیا۔
کم روشنی کے باعث مقررہ وقت سے 15 منٹ پہلے کھیل ختم کیے جانے پر سعود شکیل 57 اور غازی غوری سات رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ تھے۔
سری لنکا کا چار فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترنے اور کسی مستند سپنر کو ٹیم میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ مہنگا پڑ سکتا ہے کیونکہ پچ پر فاسٹ بولرز کو زیادہ مدد نہیں مل رہی۔
اسیتھا فرنینڈو سری لنکا کے کامیاب ترین بولر رہے، جنہوں نے 64 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔
بابر اچھی فارم میں دکھائی دیے لیکن وہ ایک بار پھر طویل عرصے سے منتظر ٹیسٹ سینچری بنانے میں ناکام رہے۔ لنچ کے وقفے کے بعد دلشان مدوشنکا نے انہیں آؤٹ کر دیا۔
بابر اعظم نو نومبر، 2026 کو راول پنڈی میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن بیٹنگ کے دوران بال پاس کر رہے ہیں (اے ایف پی)
