پاکستان 23 ستمبر 2026 ⏱ 3 min read 👁 227

سینیٹ آف پاکستان: وفاق کی آواز یا صوبوں کی زنجیر پر ’پہلی کتاب‘

سینیٹ آف پاکستان: وفاق کی آواز یا صوبوں کی زنجیر پر ’پہلی کتاب‘

📰 انڈیپنڈنٹ اردو 🕐 8:37 صبح

پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں سینیٹ ایک ایسا ادارہ ہے جس پر عوامی اور علمی سطح پر نسبتاً کم توجہ دی گئی ہے۔ قومی اسمبلی کے انتخابات، سیاسی جوڑ توڑ اور حکومتی تبدیلیاں ہمیشہ خبروں کی زینت بنتی رہی ہیں، لیکن سینیٹ، جو وفاقی اکائیوں کی نمائندگی کے لیے قائم کیا گیا تھا، اکثر عوامی نظروں سے اوجھل رہا۔

یہی وجہ ہے کہ ڈاکٹر دلاور حسین کی گذشتہ دنوں شائع ہونے والی کتاب ’The Senate of Pakistan‘ نہ صرف ایک اہم علمی کاوش ہے بلکہ پاکستان کے سیاسی اور آئینی نظام کو سمجھنے کے لیے ایک قابل قدر اضافہ بھی ہے۔

اس کتاب کی سب سے بڑی اہمیت یہ ہے کہ یہ پاکستان کے ایک ایسے ادارے پر روشنی ڈالتی ہے، جس پر نسبتاً کم تحقیق ہوئی ہے۔ ہمارے ہاں جمہوریت، فوج، سیاسی جماعتوں اور انتخابات پر تو بہت کچھ لکھا گیا، مگر سینیٹ پر جامع علمی کام نہ ہونے کے برابر تھا۔

انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں ڈاکٹر دلاور حسین نے بتایا کہ انہیں یہ کتاب لکھنے میں تین سال سے زیادہ کا عرصہ لگا جس کے ذریعے انہوں نے اس خلا کو پُر کرنے کی کوشش کی ہے۔ ان کی تحقیق محض نظریاتی بحث تک محدود نہیں بلکہ پارلیمانی ریکارڈ، آئینی دستاویزات اور تجرباتی شواہد پر مبنی ہے۔ یہی خصوصیت اس کتاب کو زیادہ معتبر اور تحقیقی اعتبار سے مضبوط بناتی ہے۔

قائداعظم یونیورسٹی، اسلام آباد سے جڑے پروفیسر الہان نیاز کا کتاب کے بارے میں کہنا تھا: ’ایسے وقت میں جب پاکستان کے آئینی اور سیاسی نظام کا گہرا بحران جمہوری ڈھانچے کی کمزوری، سول اثر و رسوخ میں کمی اور نئے سرے سے ابھرتی ہوئی بالادست قوتوں کے دور میں داخل ہو رہا ہے، یہ بروقت اور اہم کتاب ملک کے ادارہ جاتی ڈھانچے کے ایک نہایت اہم پہلو پر نئی روشنی ڈالتی ہے۔

قائداعظم یونیورسٹی، اسلام آباد سے جڑے پروفیسر الہان نیاز کا کتاب کے بارے میں کہنا تھا کہ ’ایسے وقت میں جب پاکستان کے آئینی اور سیاسی نظام کا گہرا بحران جمہوری ڈھانچے کی کمزوری، سول اثر و رسوخ میں کمی اور نئے سرے سے ابھرتی ہوئی بالادست قوتوں کے دور میں داخل ہو رہا ہے، یہ بروقت اور اہم کتاب ملک کے ادارہ جاتی ڈھانچے کے ایک نہایت اہم پہلو پر نئی روشنی ڈالتی ہے۔

’بنیادی اور ثانوی ماخذوں کے وسیع ذخیرے کی بنیاد پر حسین نے پاکستانی سینیٹ کی ایک جامع، متاثر کن اور بصیرت افروز تصویر پیش کی ہے، جو محققین، مبصرین اور عام قارئین سب کے لیے مفید ثابت ہوگی۔‘

Screenshot 2026-09-23 125601.png