’روم فار ریور‘ کیا گلگت بلتستان کو بچا سکتا ہے؟
’روم فار ریور‘ کیا گلگت بلتستان کو بچا سکتا ہے؟
نیپال میں تباہ کن سیلاب نے نہ صرف گھروں کو ملیامیٹ کیا بلکہ بڑی تعداد میں جانی نقصان بھی ہوا۔ اس قدرتی آفت کے اثرات اور اس سے پیدا ہونے والے خدشات گلگت بلتستان کے لیے بھی ایک تشویش ناک صورتِ حال کی نشاندہی کرتے ہیں کیونکہ گلگت بلتستان وہ واحد خطہ ہے جہاں گلیشیئرز کی بڑی تعداد موجود ہے۔
موسمیاتی تبدیلی کے باعث یہ گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں۔ گ۔شتہ چند برسوں کے دوران بھی خطے کے مختلف علاقوں میں اچانک آنے والے سیلابی ریلوں اور گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کے واقعات نے آبادیوں، سڑکوں، پلوں اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ یہ تمام حقائق اپنی جگہ لیکن سوچنے والی بات یہ ہے کہ مستقبل میں اس طرح کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہمارے پاس کیا لائحہ عمل ہے؟ یہ ہی وہ بنیادی سوال ہے جس کے بارے میں ہم سب کو سوچنے کی ضرورت ہے۔
نیدرلینڈز میں 1993 اور 1995 کے تباہ کن سیلابوں نے حکام کو روایتی سیلابی بندوبست کے طریقہ کار پر ازسرِنو غور پر مجبور کیا۔ ان سیلابوں کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کا خطرہ پیدا ہوا اور ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا پڑا۔ چنانچہ نیدرلینڈز نے سیلاب سے نمٹنے کے لیے ایک منفرد اور پائیدار حکمتِ عملی اختیار کی جسے ’Room for the River‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔
نیپال اور تبت کی سرحد پر سیلابی ریلے اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد 29 اگست، 2026 کو نیپال کے علاقے نوواکوٹ کے ڈھونگے بازار میں کیچڑ صاف کیا جا رہا ہے (اے ایف پی)
