دنیا 4 نومبر 2026 ⏱ 1 min read 👁 665

کراچی کی فوڈ سٹریٹ اب فوڈ واک بن گئی، شہریوں کے لیے نیا تفریحی مقام

کراچی کی فوڈ سٹریٹ اب فوڈ واک بن گئی، شہریوں کے لیے نیا تفریحی مقام

📰 انڈیپنڈنٹ اردو 🕐 7:58 شام

کراچی کی معروف سندھی مسلم سوسائٹی میں کھانے پینے کے مراکز پر مشتمل فوڈ سٹریٹ کو نئے انداز میں فوڈ واک کی شکل دے دی گئی ہے، جہاں شہری اب کھانوں سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ خاندان اور دوستوں کے ہمراہ چہل قدمی بھی کرسکتے ہیں۔

چنیسر ٹاؤن کی جانب سے قائم کی جانے والی اس فوڈ واک کا افتتاح وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یکم نومبر 2026 کو کیا۔

تقریباً ایک کلومیٹر طویل اس فوڈ واک میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں کی تزئین و آرائش، جدید سٹریٹ لائٹس، آرائشی روشنیاں اور شجرکاری سمیت دیگر انتظامات کیے گئے ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق شام چھ بجے سے رات دو بجے تک اس علاقے میں عام گاڑیوں کا داخلہ بند رکھنے کا انتظام کیا گیا ہے تاکہ پیدل آنے والے شہری نسبتاً پرسکون ماحول میں وقت گزار سکیں۔

یہاں باربی کیو، روایتی پاکستانی کھانوں، فاسٹ فوڈ اور مشروبات سمیت کھانے پینے کے مختلف مراکز موجود ہیں۔

چنیسر ٹاؤن کی جانب سے قائم کی جانے والی اس فوڈ واک کا افتتاح وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یکم نومبر 2026 کو کیا (ممتاز جمالی/ انڈپینڈنٹ اردو)