سائنس و ٹیکنالوجی 11 اکتوبر 2026 ⏱ 2 min read 👁 362

انڈیا: سوشل میڈیا سے صحافتی مواد ہٹانے کے واقعات میں ’اضافہ‘

انڈیا: سوشل میڈیا سے صحافتی مواد ہٹانے کے واقعات میں ’اضافہ‘

📰 انڈیپنڈنٹ اردو 🕐 10:57 شام

رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز (RSF) نے خبردار کیا ہے کہ انڈیا میں 2026 کے آغاز سے صحافتی مواد کو سوشل میڈیا سے ہٹانے کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جبکہ ایک نئی قانونی تبدیلی کے تحت آن لائن پلیٹ فارمز کو متنازع قرار دیے گئے مواد کو ہٹانے کے لیے صرف تین گھنٹے کا وقت دیا جا رہا ہے۔

اتوار کو جاری ایک بیان میں تنظیم کے مطابق یہ تیزی سے نافذ ہونے والا اور غیر شفاف سنسرشپ کا نظام عوام کے حقِ معلومات کے لیے براہِ راست خطرہ بن رہا ہے۔

کشمیری علاقوں میں پیلٹ گن سے زخمی ہونے والے افراد پر رپورٹس، گوگل کے مجوزہ ڈیٹا سینٹر منصوبے کے باعث مقامی آبادیوں کی بے دخلی سے متعلق تحقیقات اور پولیس تشدد کے الزامات پر طلبہ کے بیانات جیسے اہم صحافتی مواد کو حکام کی درخواست پر انتہائی تیزی سے سوشل میڈیا سے ہٹایا جا رہا ہے۔

فروری 2026 میں نافذ ہونے والے نئے قواعد کے تحت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو رپورٹ شدہ مواد ہٹانے کے لیے دی جانے والی مہلت 36 گھنٹوں سے کم کر کے صرف تین گھنٹے کر دی گئی۔ اس مختصر مدت کے باعث پلیٹ فارمز کے پاس حکومتی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے تقریباً کوئی وقت نہیں بچتا۔

بیانکا ناوارو نے 10 دسمبر 2025 کو مغربی سڈنی میں اپنے گھر پر عمر کی تصدیق کا پیغام موصول ہونے کے بعد سوشل میڈیا سائٹ کو غیر مقفل کرنے کی کوشش کی (اے ایف پی)