پاکستان 30 ستمبر 2026 ⏱ 2 min read 👁 668

حجاب میری طاقت ہے: فٹنس کوچ بینش ظفیر کی کہانی

حجاب میری طاقت ہے: فٹنس کوچ بینش ظفیر کی کہانی

📰 انڈیپنڈنٹ اردو 🕐 6:27 صبح

دیکھنے میں تو بینش ظفیر کسی عام فٹنس کوچ کی طرح ہی لگتی ہیں، لیکن جم میں ان کی ایک چیز انہیں دوسروں سے مختلف بناتی ہے اور وہ ہے ان کا حجاب۔

وہ اسلام آباد کے ایک جم میں حجاب کے ساتھ فٹنس ٹریننگ کرواتی ہیں اور ان کے لیے حجاب صرف لباس نہیں بلکہ ان کے کام میں اعتماد کا ذریعہ بھی ہے۔

بینش ظفیر کے مطابق جب انہوں نے فٹنس کوچنگ شروع کی تو وہ حجاب نہیں لیتی تھیں۔ اس وقت مرد کلائنٹس کو ٹرین کرتے ہوئے انہیں کبھی کبھی اپنے اعتماد میں کمی محسوس ہوتی تھی۔

لیکن حجاب لینے کے بعد ان کا کہنا ہے کہ اب وہ مرد کلائنٹس کو بھی اسی اعتماد کے ساتھ ٹرین کرتی ہیں جس طرح خواتین کو کرتی ہیں۔

بقول بینش: ’حجاب میری طاقت ہے۔‘

بینش کے لیے حجاب نے جہاں ان کے اعتماد میں اضافہ کیا، وہیں ان کے کلائنٹس کے لیے اصل اہمیت ان کی ٹریننگ اور پروفیشنل طریقہ کار کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شروع میں کچھ لوگ ان کے ساتھ ٹریننگ کرنے میں ہچکچاتے تھے، لیکن وقت کے ساتھ ان کی رائے بدل گئی۔

بینش ظفیر کے مطابق وہ مرد کلائنٹس کو بھی اسی اعتماد کے ساتھ ٹرین کرتی ہیں جس طرح خواتین کو کرتی ہیں (علشبا جاوید/ انڈپینڈنٹ اردو)