پاکستان 2 اکتوبر 2026 ⏱ 2 min read 👁 199

2022 سے اب تک: تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی کہانی

2022 سے اب تک: تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی کہانی

📰 انڈیپنڈنٹ اردو 🕐 6:15 شام

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چار اکتوبر کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کے اعلان نے سیاسی ایوانوں میں ہلچل پیدا کر رکھی ہے اور شہر اقتدار کی سڑکوں پر تاحال کنٹینرز  کا راج ہے۔

ایک طرف مارچ کے دن قریب آتے جا رہے ہیں، وہیں آج پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات بھی ہونے جا رہے ہیں۔

اس سیاسی ملاقات کا کیا نتیجہ نکلتا ہے، یہ تو وقت ہی بتائے گا، لیکن یہاں ان سطور میں ہم پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت کو دیے گئے ’ٹف ٹائم‘ اور اب تک کے احتجاجوں پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

اپریل 2022 میں پاکستان کی سیاست میں اس وقت ایک اہم موڑ آیا، جب سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی حکومت تحریکِ عدم اعتماد کے ذریعے ختم ہوئی، جس نے ایک نئی سیاسی کشمکش کو جنم دیا جو آج تک جاری ہے۔

اس وقت سے سڑکوں پر احتجاج، لانگ مارچ اور دھرنوں کا ایک بظاہر نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہوگیا۔

اور صرف ایک ماہ بعد یعنی مئی 2022 کو پی ٹی آئی نے اسلام آباد کی جانب ’آزادی‘ کے نام سے پہلے مارچ کا اعلان کیا۔

22  مئی کو مظاہرین ریڈ زون تک پہنچے، پولیس سے جھڑپیں ہوئیں اور بالآخر عمران خان نے مارچ ختم کرتے ہوئے حکومت کو چھ دن میں اسمبلیاں تحلیل کرکے عام انتخابات کروانے کا الٹی میٹم دے دیا۔

لیکن یہ صرف عارضی تعطل تھا۔

28اکتوبر 2022 کی اس تصویر میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اپنی پارٹی کے سینیئر رہنماؤں کے ہمراہ لاہور میں لانگ مارچ میں شریک ہیں (اے ایف پی)