سرکاری اسکولوں میں سائنس لیبارٹریز کی بحالی کا منصوبہ
لاہور: صوبائی محکمہ تعلیم نے سرکاری اسکولوں میں سائنس لیبارٹریز کی بحالی اور جدید ساز و سامان سے آراستگی کا منصوبہ شروع کیا ہے جس کے پہلے مرحلے میں 200 اسکول شامل ہیں۔
تعلیمی حکام کا کہنا ہے کہ عملی سائنس کی سہولیات سے طلبہ میں تحقیق کی حوصلہ افزائی ہوگی اور امتحانی نتائج میں بہتری آئے گی۔
