انگلینڈ کی 21 سال بعد پاکستان میں پہلی ون ڈے جیت
انگلینڈ کی 21 سال بعد پاکستان میں پہلی ون ڈے جیت
انگلینڈ نے جمعرات کو سہ فریقی ون ڈے سیریز کے میچ میں سری لنکا کو 55 رنز سے شکست دے دی۔
بین ڈکٹ کی مسلسل دوسری سینچری اور لیام ڈاسن کی کیریئر کی بہترین بولنگ نے انگلینڈ کو سیریز میں پہلی کامیابی دلائی۔
ڈکٹ نے 132 گیندوں پر کیریئر کے بہترین 167 رنز بنائے، جس کی بدولت انگلینڈ نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 386 رنز بنائے۔
انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں
یہ قذافی سٹیڈیم لاہور میں ون ڈے کرکٹ کا اب تک کا سب سے بڑا سکور ہے۔
سری لنکن کپتان کوسل مینڈس نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ یہ دورے میں ان کا مسلسل ساتواں ٹاس جیتنا تھا۔
سری لنکا ک پاون رتھنائیکے نے 77 گیندوں پر 118 رنز بنائے۔ انہوں نے گذشتہ ہفتے راولپنڈی میں انگلینڈ کے خلاف غیر معمولی ہدف کے تعاقب میں بھی سینچری اسکور کی تھی۔
تاہم آج وہ 45ویں اوور میں ڈاسن کی گیند پر آؤٹ ہوگئے اور سری لنکن ٹیم 331 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ ڈاسن نے 49 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔
سری لنکا کے فرننڈو 29 اکتوبر، 2026 کو لاہور میں انگلینڈ کے خلاف ون ڈے میچ میں شاٹ کھیلتے ہوئے (روئٹرز)
