شاعری ہب / نظم / گدھوں کی مدح میں

گدھوں کی مدح میں

Jaisay hi Bandhi Sonay ki Zanjeer Gadhon se

فونٹ سائز:
100%
پس منظر:

جیسے ہی بندھی سونے کی زنجیر گدھوں سے

ہونے لگا ہر شخص بغل گیر گدھوں سے

مت پوچھئے کیا کیف کا عالم ہوا طاری

وابستہ ہوئی اپنی جو تقدیر گدھوں سے

یہ حسن عقیدت بھی تو ہے دید کے قابل

ہم لیتے ہیں ہر خواب کی تعبیر گدھوں سے

کیا ہو گیا غیرت کو حمیت کو ہماری

ہم پوچھتے پھرتے ہیں یہ تفسیر گدھوں سے

ہو دم سے لٹکنے کی ہمیں خاص اجازت

بس چاہتے ہیں اتنی سی تو قیر گدھوں سے

تیری ہی رعایا ہیں، یہ تیرے ہی نمک خوار

اتنا نہ بدک اے فلک پیر گدھوں سے

Jaisay hi bandhi sonay ki zanjeer gadhon se

Honay laga har shakhs baghal-geer gadhon se

Mat poochiye kya kaif ka aalam hua taari

Wabasta hui apni jo taqdeer gadhon se

Yeh husn-e-aqeedat bhi to hai deed ke qabil

Hum letay hain har khwab ki ta'beer gadhon se

Kya ho ghaira ghairat ko hamiyat ko hamari

Hum poochtay phirtay hain yeh tafseer gadhon se

Ho dam se latkay ki hamein khaas ijaazat

Bas chahtay hain itni si toqeer gadhon se

Teri hi riaya hain, yeh tere hi namak-khwar

Itna na badak ae falak-peer gadhon se

نظم
Comment
م
تعارفِ شاعر

مشکور حسین یاد

🏛️ جدید دور

مشکور حسین یاد نامور ادیب، نقاد، محقق اور شاعر تھے جن کی تحریروں میں گہرا فکری و مزاحیہ انداز جھلکتا ہے۔