پاکستان 11 اکتوبر 2026 ⏱ 2 min read 👁 562

ایمرجنسی نہ لگنے کی اب کوئی گنجائش نہیں بچی: محسن نقوی

ایمرجنسی نہ لگنے کی اب کوئی گنجائش نہیں بچی: محسن نقوی

📰 انڈیپنڈنٹ اردو 🕐 1:00 صبح

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں جاری لانگ مارچ کے تناظر میں ہفتے کو اسلام آباد میں صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کی مجموعی سیاسی اور سکیورٹی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا۔

ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں طے پایا کہ 13 اکتوبر کو قومی اسمبلی اور سینیٹ کے الگ الگ اجلاس بلائے جائیں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ملاقات میں وزیراعظم کی معاونت نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء الّلہ، وفاقی وزیر داخلہ  محسن نقوی، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر سینیٹر احد چیمہ نے کی۔

سینیٹر شیری رحمان،  سید نوید قمر سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹر عاصم نے صدر مملکت کی معاونت کی۔

انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں

ایوان صدر میں یہ اجلاس ایک ایسے موقعے پر ہوا جب اسلام آباد کی جانب بڑھنے والے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے صوبے میں گورنر راج یا ایمرجنسی نافذ کرنے کی قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں۔

زرداری اور شہباز شریف کے درمیان ملاقات کے بعد پاکستانی میڈیا رپورٹ کر رہا ہے کہ وفاق نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کی اتوار کو وفاقی کابینہ سے منظوری لیے جانے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کابینہ سے منظوری کے بعد گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ کا فیصلہ پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان 10 اکتوبر، 2026 کو اسلام آباد کے ایوان صدر میں ملاقات ہوئی (ایوان صدر)