شاعری ہب / نعت / پہلے سرکار کی محفل

پہلے سرکار کی محفل

Pehle Sarkar ki Mahfil

فونٹ سائز:
100%
پس منظر:

پہلے سرکار کی محفل کو سجانا ہوگا

دیکھنا پھر میرے سرکار کا آنا ہوگا

طالب دید کو دیدارِ مدینہ ہوگا

دل کی جانب ذرا نظروں کو جھکانا ہوگا

نعت لکھتا ہی رہوں نعت میں پڑھتا ہی رہوں

خلد میں یہ میرے جانے کا بہانہ ہوگا

کیوں تو گھبرائے ارے اُن کا ثناخواں ہو کر

قبر میں ساتھ یہ نعتوں کا خزانہ ہوگا

پنجتن کا ہوں گدا اتنا کرم ہے مجھ پر

میرا حامی وہاں آقا کا گھرانہ ہوگا

پھر ملا اذنِ مدینہ جو مقدر سے ہمیں

گھر کا گھر پھر درِ آقا کو روانہ ہوگا

پھر ابوبکر و عمر اور وہ عثمان و علی

کیا زمانوں میں وہ کیا خوب زمانہ ہوگا

Pehle Sarkar ki mahfil ko sjana hoga

Dekhna phir Mere Sarkar ka aana hoga

Talb did ko Deedar-e Madina hoga

Dil ki janib zara nzron ko jhkana hoga

Naat lkhta hi rhon naat mein Padhta hi rhon

Khld mein yeh Mere jaane ka bhanh hoga

Kyun to ghbraئey arey an ka snakhoan ho kar

Qabr mein saath yeh Naaton ka khazana hoga

Pnjtn ka hoon Gada Itna Karam hai mujh par

Mera hami wahan aqa ka ghranh hoga

Phir mila izn-e Madina jo mqdr se Hamen

Ghar ka ghar phir Dar-e aqa ko ravana hoga

Phir abobkr-o-Umr aur woh usman-o-Ali

Kiya Zamanon mein woh kiya khub zamana hoga

نعت
Comment
س
تعارفِ شاعر 🏛️ معاصر / جدید (Contemporary)

سید محمد آل ذی عز معینی

سید محمد آل ذی عز معینی سلسلہ عالیہ چشتیہ معینیہ کے عقیدت مند اور نامور صوفی و روحانی شاعر ہیں جن کا کلام معرفت و اخلاص سے معمور ہے۔

✍️ جواب دیں / تبصرہ فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے۔