شاعری ہب / نعت / رسوائیوں میں ہونگے دشمن زمانے والے

رسوائیوں میں ہونگے دشمن زمانے والے

Rsoaeion mein Honge Dushman Zamane Oaley

فونٹ سائز:
100%
پس منظر:

رسوائیوں میں ہونگے دشمن زمانے والے

حسنینؓ کے ہیں نانا ہم کو بچانے والے آقا مدینے والے

ہو درگزر کہ میں ہوں اپنے کیے پہ نادم

رب ہے کریم داتا تم نعمتوں کے قاسم

وہ ہے بنانے والا تم ہو بسانے والے آقا مدینے والے

بیٹھے ہیں لو لگائے دربارِ مصطفےٰؐ سے

خیرات پا رہے ہیں محبوبِ کبریا سے

خوشحال ہیں نبی کی محفل سجانے والے آقا مدینے والے

ہر اک خیال سے ہے اچھا خیال تیرا

زیرِ اثر ہیں موجیں سب ہے کمال تیرا

طوفان سے پار کشتی میری لگانے والے آقا مدینے والے

سچ ہے قسم خدا کی دل توڑتے نہیں ہیں

بے آسرا کبھی بھی یہ چھوڑتے نہیں ہیں

گرتوں کو تھامتے ہیں سید گھرانے والے آقا مدینے والے

نامِ علیؓ سے اپنی مشکل کو ٹالتا ہوں

غوث الوریٰ کے صدقے خود کو سنبھالتا ہوں

یہ ہیں قدیرؔ میری بگڑی بنانے والے آقا مدینے والے

Rsoaeion mein honge Dushman Zamane oaley

Hsnin ke hain nana Hum ko bchaney oaley aqa Madine oaley

Ho drgzr ke mein hoon Apne kiey pe nadm

Rabb hai karim data tum Nematon ke qasm

Woh hai Banane vala tum ho bsaney oaley aqa Madine oaley

Bithey hain lo lgaئey darbar-e mstfe se

Khirat paa rhey hain Mehboob-e kbria se

Khoshhal hain Nabi ki mahfil sjaney oaley aqa Madine oaley

Har Ik Khayal se hai Achha Khayal Tera

Zir-e Asar hain Maujain Sab hai Kamal Tera

Toofan se Paar Kashti Meri lganey oaley aqa Madine oaley

Sach hai Qasam / Qism Khuda ki Dil tortey nahin hain

Be asra kabhi bhi yeh chhorte nahin hain

Grton ko thamtey hain sid ghraney oaley aqa Madine oaley

Naam-e Ali se Apni Mushkil ko talta hoon

Ghos alori ke sdqey Khud ko snbhalta hoon

Yeh hain qdir Meri bgri Banane oaley aqa Madine oaley

نعت
Comment
ق
تعارفِ شاعر 🏛️ دورِ حاضر

قدیر احمد قدیر

قدیر احمد قدیر اردو کے معروف نعت گو شاعر ہیں۔

✍️ جواب دیں / تبصرہ فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے۔