شاعری ہب / نعت / آمد مصطفی سے ہے پھولا پھلا چمن چمن

آمد مصطفی سے ہے پھولا پھلا چمن چمن

Aamad Mustafa se Hai Phoola Phla Chaman Chaman

فونٹ سائز:
100%
پس منظر:

آمد مصطفی سے ہے پھولا پھلا چمن چمن

آئی بہار ہر طرف کھلنے لگا چمن چمن

شادی ہے ہر مقام میں نخل ہیں سب قیام میں

ڈالیاں ہیں سلام میں سر ہے جھکا چمن چمن

ٹھنڈی ہوائیں آتی ہیں کلیاں بھی مسکراتی ہیں

بلبلیں چہچہاتی ہیں کھلنے لگا چمن چمن

جھومتا ہے شجر شجر تازہ ہوا ہے پھول پھول

سبزہ ہوئی روش روش گل سے بھرا چمن چمن

کلیاں تمام کھل گئیں شاخیں خوشی سے ہل گئیں

بلبلیں گل سے مل گئیں ہنسنے لگا چمن چمن

نعت میں قیل و قال ہو مدحتِ ذوالجلال ہو

اکبرِ خوش مقال ہو نغمہ سرا چمن

Aamad E Mustafa Se Hai Phoola Phala Chaman Chaman

Aayi Bahar Har Taraf Khilne Laga Chaman Chaman

Shadi Hai Har Makam Me Nakhl Me Sab Kiyam Hai

Daaliya Hai Salaam Me Sar Hai Jhuka Chaman Chaman

Thandi Hawaye Aati Hai Kaliya Bhi Muskurati Hai

Bul-Bule Cheh-Chahati Hai Khilne Laga Chaman Chaman

Jhoomte Hai Shajar Shajar Taaza Huwa Hai Phool Phool

Sabza Hui Ravish Ravish Ghul Se Bhara Chaman Chaman

Kaliya Tamaam Khil Gayi Shaakhe Khushi Se Hil Gayi

Bulbule Ghul Se Mil Gayi Hasne Laga Chaman Chaman

Naat Me Keelo-Kaal Ho Midhat E Zuljalaal Ho

Akbare Khush Makaal Ho Nagma-Sara Chaman Chaman

نعت Urdu
Comment
اکبر الہٰ آبادی
تعارفِ شاعر 🏛️ کلاسیکی دور

اکبر الہٰ آبادی

⏳ 1846ء – 1921ء
📍 الہٰ آباد، برطانوی ہندوستان

سید اکبر حسین رضوی المعروف 'اکبر الہٰ آبادی' (16 نومبر 1846ء – 9 ستمبر 1921ء، الہٰ آباد) اردو شاعری کی تاریخ کے عظیم ترین طنز نگار اور 'لسان العصر' تھے۔ آپ سیشن جج کے اعلیٰ منصب پر فائز رہے اور حکومت کی طرف سے 'خان...

✍️ جواب دیں / تبصرہ فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے۔