
لِیپ 2026 میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹس کی جانب سے کانٹیکٹ لیس ای گیٹ کی نمائش
لِیپ 2026 میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹس کی جانب سے کانٹیکٹ لیس ای گیٹ کی نمائش
جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹس نے 31 اگست سے تین ستمبر تک ریاض کے شمالی علاقے ملہم میں واقع ریاض ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سینٹر میں منعقدہ لِیپ 2026 کے دوران وزارت داخلہ کے پویلین میں کانٹیکٹ لیس ای گیٹ کی نمائش کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق وزارت کے پویلین میں آنے والے شائقین نے بین الاقوامی اڈوں پر استعمال ہونے والی اس خودکار ای گیٹ کا پروسیس دیکھا۔
مزید پڑھیں
- سعودی عرب گلوبل ٹیکنالوجی ایونٹ ’لیپ 2026‘ کی میزبانی کرے گاNode ID: 907859
- ریاض میں لیپ 2026 نمائش میں 50 پاکستانی کمپنیاں شریکNode ID: 908030
یہ جدید گیٹ مسافروں کو بغیر کسی لمس کے، صرف سمارٹ ریڈر کے سامنے اپنے ہاتھ کی ہتھیلی کا اشارہ کر کے گزرنے کی اجازت دیتا ہے۔ نظام خود بخود مسافر کی شناخت کی تصدیق کر کے دروازہ کھول دیتا ہے جس سے نہ تو سفری دستاویزات دکھانے کی ضرورت پڑتی ہے اور نہ ہی فنگر پرنٹ سکیننگ کی۔
نمائش کے دوران ڈائریکٹوریٹ نے ایسے متعدد جدید ڈیجیٹل حل پیش کیے جو بین الاقوامی اڈوں پر مسافروں کی آمد و رفت کو آسان بناتے ہیں۔
یہ اقدامات ڈیجیٹل نظام کو بہتر بنانے اور جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے خدمات کی کارکردگی اور صارفین کے تجربے کو مزید عمدہ بنانے کی کاوشوں کا حصہ ہیں۔

Date:
بدھ , ستمبر 2, 2026 – 11:45
Inner Image:

template:
Split


