سعودی عرب 7 نومبر 2026 ⏱ 2 min read 👁 548

جدہ میں بارش کے بعد موسم خوشگوار، آسمان پر بادل چھائے رہے

جدہ میں بارش کے بعد موسم خوشگوار، آسمان پر بادل چھائے رہے

📰 اردو نیوز سعودی عرب 🕐 9:28 شام
جدہ میں سنیچر کی صبح اور سہ پہر بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ آسمان پر بادل چھائے رہے۔ ساحلی مقامات پر دلکش مناظر دیکھنے میں آئے۔
ان خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لیے شہریوں اور رہائشیوں کی بڑی تعداد نے کورنیش کا رخ کیا، واک ویز پر لوگوں کی بڑی تعداد دیکھی گئی۔
علاوہ ازیں جدہ میونسپلٹی کی ٹیموں نے شہریوں کی سیفٹی اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے۔
بارش سے متاثرہ علاقوں میں7 ہزار 139 اہلکاروں نے 318 مشینری اور آلات کی مدد سے فیلڈ اپریشنز میں حصہ لیا۔ 
یاد رہے سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے مملکت کے کئی علاقوں میں جمعے سے آئندہ منگل تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کیا تھا۔

نیشنل سینٹر فار میٹرولوجی نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ منگل تک جاری رہے گا۔
مکہ مکرمہ ریجن ،جازان، عسیر، باحہ اور مکہ مکرمہ سمیت مدینہ منورہ، حائل، الجوف، شمالی حدود، ریاض، قصیم اور مشرقی ریجن بارش کی زد میں رہیں گے۔
سعودی سول ڈیفنس نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ خود کو محفوظ مقامات تک محدود رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ’سیلاب سے متاثرہ مقامات، وادیوں اور نشیبی مقامات سے دور رہیں۔ سیلابی پانی میں تیراکی سے گریز کیا جائے۔‘
 سرکاری چینلز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے اعلان کردہ شہری دفاع کی ہدایات پر عمل کیا جائے۔ 

 

Date: 
ہفتہ, نومبر 7, 2026 – 18:00
Inner Image: 
template: 
Split