دنیا 27 ستمبر 2026 ⏱ 1 min read 👁 648

تجاویز پر ثالثوں کے ذریعے امریکی جواب کے منتظر: ایران

تجاویز پر ثالثوں کے ذریعے امریکی جواب کے منتظر: ایران

📰 انڈیپنڈنٹ اردو 🕐 2:15 شام

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اتوار کو ایک بار پھر زور دیا کہ امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ جاری تنازع کا حل صرف سفارت کاری کے ذریعے ممکن ہے۔

یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کے بعد سامنے آیا کہ انہوں نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے اور لڑائی ختم کرنے سے متعلق ایرانی تجویز مسترد کر دی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ’ہماری شرائط واضح ہیں اور آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کی کوئی بھی پیش رفت ان شرائط کی تکمیل سے مشروط ہے۔ صرف مذاکرات کے ذریعے حل ہی اس تعطل سے نکلنے کا راستہ فراہم کر سکتا ہے۔‘

نیویارک میں ایران نے گذشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر امن کی ایک تجویز پیش کی تھی اور کہا تھا کہ قطری ثالثوں کے ذریعے یہ تجویز امریکی حکام تک پہنچا دی گئی ہے۔

تاہم ٹرمپ نے ہفتے کو کہا کہ انہوں نے یہ منصوبہ مسترد کر دیا ہے اور مؤقف اختیار کیا کہ ایرانیوں کی جانب سے اہم آبی گزرگاہ کھولنے کے معاہدے کی کوشش کے پیچھے ان کی مایوسی کارفرما ہے۔