سعودی عرب 30 اکتوبر 2026 ⏱ 2 min read 👁 327

سعودی وزیر دفاع کا نیٹو سربراہ سے علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال

سعودی وزیر دفاع کا نیٹو سربراہ سے علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال

📰 انڈیپنڈنٹ اردو 🕐 2:08 شام

سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے دفاعی تعاون اور مملکت کے خلاف حوثیوں کے حملوں سمیت علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے اور کینیڈا، جرمنی اور سپین کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ الگ الگ ٹیلی کالز پر بات چیت کی ہے۔

جمعے کو اپنی ایکس پوسٹ میں شہزادہ خالد نے کہا کہ انہوں نے اور روٹے نے دفاعی تعاون کے پہلوؤں کا جائزہ لیا اور علاقائی اور بین الاقوامی سکیورٹی اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے علاقائی پیش رفت میں ہم آہنگی لانے پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے باہمی دلچسپی کے دیگر موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

In a call with Spain’s Minister of Defense, Margarita Robles, we reviewed our defense cooperation and ways to strengthen the Saudi-Spanish relations. We explored regional developments after the Houthi terrorist attacks on the Kingdom and efforts to promote security and stability.

— Khalid bin Salman خالد بن سلمان (@kbsalsaud) October 30, 2026

یہ تنازع امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف کارروائیوں کے دوران ایک ایسے محاذ کی صورت اختیار کر گیا ہے جو خطے میں عدم استحکام میں مزید اضافہ کر رہا ہے جبکہ اس وسیع تر جنگ میں امریکہ کا اتحادی سعودی عرب بھی دباؤ کی زد میں آ گیا ہے۔

گزشتہ ماہ حوثیوں کی جانب سے بحیرہ احمر کے ساحلی علاقے میں اہم تزویراتی علاقے پر قبضے کے بعد سعودی عرب نے ان کے خلاف فضائی حملوں میں اضافہ کر دیا ہے۔