پاکستان 17 اکتوبر 2026 ⏱ 2 min read 👁 728

سانحہ پشاور: سکولوں کی رجسٹریشن کے ایس او پیز کیا ہیں؟

سانحہ پشاور: سکولوں کی رجسٹریشن کے ایس او پیز کیا ہیں؟

📰 انڈیپنڈنٹ اردو 🕐 7:23 شام

پشاور میں سکول کی چھت گرنے کے واقعے میں استانی سمیت درجنوں بچوں کی موت کے بعد قائم کی گئی تحقیقاتی کمیٹی نے بتایا کہ یہ سکول 2026 میں رجسٹرڈ ہوا تھا، تاہم انتظامیہ نے ایس او پیز پر عمل نہیں کیا تھا۔

گورنر ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق گورنر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ دیر کالونی میں واقع الخیر ایجوکیشن سسٹم کے مالک نے 16 مرلے اراضی 10 سالہ لیز پر حاصل کر کے اس پر سکول کی عمارت تعمیر کی تھی۔

بریفنگ کے مطابق سکول کی رجسٹریشن کے باوجود انتظامیہ نے ایس او پیز پر عمل نہیں کیا اور چھت گرنے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے ہدایت کی کہ سکولوں کے غیر منظور شدہ نقشوں کی جانچ پڑتال کی جائے اور رجسٹریشن کے لیے متعلقہ ایس او پیز پر سختی سے عمل یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سکول کی چھت گرنے کے واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور سزا کے تعین کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

فیصل کریم کنڈی نے نجی سکولوں کے لیے مؤثر قانون سازی کی ہدایت کرتے ہوئے 15 دن کے اندر رپورٹ پیش کرنے کا بھی کہا۔

اب سوال یہ ہے کہ نجی سکولوں کی رجسٹریشن سے پہلے کن سہولتوں کی دستیابی اور کن ایس او پیز پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جاتا ہے؟ اس حوالے سے انڈپینڈنٹ اردو نے متعلقہ قوانین کا مطالعہ کیا ہے۔