پشاور ویلی ریل منصوبہ: قریبی اضلاع کو جوڑنے کی کوشش
پشاور ویلی ریل منصوبہ: قریبی اضلاع کو جوڑنے کی کوشش
خیبر پختونخوا حکومت اور وفاقی وزارت ریلوے نے گذشتہ ہفتے ایک ریلوے منصوبے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت پشاور کو قریبی اضلاع سمیت ملک کے دیگر شہروں کے ساتھ ریل کے ذریعے جوڑا جائے گا اور خیبر پختونخوا میں انفراسٹرکچر کی بحالی پر کام کا آغاز کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے گذشتہ ہفتے اسلام آباد میں معاہدے پر دستخط کیے۔
منصوبہ کون سے شہروں کو جوڑے گا؟
پاکستان ریلوے اور خیبر پختونخوا حکومت کے درمیان صوبے میں ریلوے بنیادی ڈھانچے کی بحالی اور اپ گریڈیشن کے معاہدے کے تحت خیبر پختونخوا میں ریلوے کے موجودہ نیٹ ورک کو جدید بنانے سمیت نئے سٹریٹیجک ریلوے رابطوں، بہتر سفری سہولیات اور علاقائی کنیکٹیویٹی کے بڑے منصوبے کی بنیاد رکھی گئی ہے۔
معاہدے کے تحت خیبر پختونخوا میں تقریباً 240 کلومیٹر مضافاتی ریلوے لائنوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا، جن میں پشاور، نوشہرہ، جہانگیرہ روڈ، نوشہرہ، مردان، درگئی، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، ناصرپور (چمکنی)، جمرود اور جمرود، لنڈی کوتل کے اہم روٹس شامل ہیں۔
منصوبے کے تحت خیبر پختونخوا میں ریلوے انفراسٹرکچر کی بحالی پر کام کا آغاز کیا جائے گا (اظہار اللہ/انڈپینڈنٹ اردو)
