پرنس ہیری اور میگن کی چھ سال بعد بچوں کے ہمراہ واپس برطانیہ آمد
پرنس ہیری اور میگن کی چھ سال بعد بچوں کے ہمراہ واپس برطانیہ آمد
رپورٹس کے مطابق ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس اپنے بچوں کے ہمراہ چھ سال تک امریکہ میں مقیم رہنے کے بعد نئی زندگی شروع کرنے کے لیے برطانیہ واپس پہنچ گئے ہیں۔
ہیری، میگن، شہزادہ آرچی اور شہزادی للی بدھ کو دوپہر سے کچھ دیر پہلے کیلیفورنیا سے نجی طیارے کے ذریعے برطانیہ پہنچے اور برمنگھم ایئرپورٹ پر اترے۔
بتایا گیا ہے کہ خاندان نے رات بھر کے سفر کے لیے بمبارڈیئر گلوبل ایکسپریس ایکس آر ایس لگژری طویل فاصلے کے کاروباری طیارے پر سفر کیا۔
ڈیوک اور ڈچز کے ترجمان نے ان کے سفری معمولات پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے رازداری اور سکیورٹی کی اہمیت کا حوالہ دیا۔
ترجمان نے کہا: ’یہ ایسی چیز نہیں ہے جس پر ہم تبصرہ کریں گے۔‘
بی بی سی نے رپورٹ کیا کہ جوڑے نے اپنے سفر کے لیے کمرشل پرواز کے بجائے نجی پرواز کا انتخاب کیا جبکہ ٹیلی گراف نے ویسٹ مڈلینڈز کے ہوائی اڈے پر سسیکس خاندان کے طیارے کی تصویر شائع کی۔
سات سالہ آرچی اور پانچ سالہ للی کا برطانوی سکولوں میں داخلہ کروا دیا گیا ہے اور وہ ستمبر میں اپنی تعلیم شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔
برطانیہ کے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگن 25 ستمبر 2019 کو کیپ ٹاؤن میں ٹوٹو لیگیسی فاؤنڈیشن میں آرچ بشپ ڈیزمنڈ ٹوٹو اور ان کی اہلیہ سے ملاقات کے دوران اپنے بیٹے آرچی کو گود میں لیے ہوئے ہیں (ہینک کروگر/ اے ایف پی)
