دنیا 24 ستمبر 2026 ⏱ 2 min read 👁 440

پرائیویسی خدشات: میٹا کے بغیر کیمرہ اے آئی سمارٹ گلاسز متعارف

پرائیویسی خدشات: میٹا کے بغیر کیمرہ اے آئی سمارٹ گلاسز متعارف

📰 انڈیپنڈنٹ اردو 🕐 7:35 صبح

میٹا نے بدھ کو  مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ماڈلز سے لیس متعدد نئی پہنے جانے والی ٹیکنالوجیز متعارف کرائیں، جن میں اس کے سمارٹ گلاسز کا آڈیو پر مبنی اور کیمرے سے پاک ورژن بھی شامل ہے۔

یہ پیش رفت دنیا بھر میں پرائیویسی اور خواتین و بچیوں کی رضامندی کے بغیر ان کی ریکارڈنگ کے حوالے سے بڑھتی ہوئی تشویش کے درمیان سامنے آئی ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر مارک زکربرگ نے کمپنی کی سالانہ ’کنیکٹ‘ کانفرنس میں گلاسز کی نئی مصنوعات پیش کیں۔ یہ کانفرنس میلو پارک میں کمپنی کے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوئی، جہاں انہوں نے کمپنی کے نئے ذاتی اے آئی معاون ’میوز‘ کو بھی اجاگر کیا۔

مارک زکربرگ نے ڈویلپرز اور کمپنی کے اعلیٰ عہدیداروں پر مشتمل سامعین سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ’دنیا میں تقریباً دو ارب لوگ آج چشمے پہنتے ہیں اور ہمارا خیال ہے کہ آنے والے برسوں میں ان میں سے زیادہ تر چشموں کو اے آئی والے چشموں میں تبدیل کر دیا جائے گا۔‘

زکربرگ نے کہا کہ ’میوز ہماری سوچ کا مرکز ہوگا۔‘

آڈیو پر مبنی یہ گلاسز 13 اکتوبر کو دستیاب ہوں گے اور ان کی ابتدائی قیمت 349 ڈالر ہوگی۔ یہ ایسے وقت میں سامنے آ رہے ہیں جب دنیا بھر میں چشموں اور دیگر پہنے جانے والے آلات میں نصب چھوٹے کیمروں کے ذریعے رازداری کی خلاف ورزیوں پر سوالات اٹھ رہے ہیں اور ناقدین نے ایسے چشموں کو ’پرورٹ‘ گلاسز کا نام دیا ہے۔

سمارٹ گلاسز پہننے والوں کو تصاویر لینے، ویڈیوز بنانے، موسیقی سننے، فون کالز کرنے، ٹرانسلیشن کرنے یا اے آئی اسسٹنٹ سے بات چیت کرنے کی سہولت دیتے ہیں۔

27 ستمبر، 2023 کو کیلی فورنیا کے شہر مینو پارک میں واقع میٹا کے ہیڈ کوارٹر میں حاضرین میں سے ایک فرد رے بین میٹا کی دوسری جنریشن کے سمارٹ گلاسز پہنے ہوئے ہے (اے ایف پی)