دنیا 26 اگست 2026 ⏱ 2 min read 👁 300

پمز ہسپتال میں آتشزدگی، 14 نومولود بچوں کی موت: وزیر صحت

پمز ہسپتال میں آتشزدگی، 14 نومولود بچوں کی موت: وزیر صحت

📰 انڈیپنڈنٹ اردو 🕐 6:07 صبح

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق بدھ کی صبح سرکاری ہسپتال پمز کی گائینی وارڈ میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں 14 کے قریب نومولود بچے جھلس گئے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انڈپینڈنٹ اردو کو موصول ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ آگ پمز ہسپتال کی ایم سی ایچ وارڈ کی تیسری منزل پر لگی۔

بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ ’آگ پر فی الفور قابو پاتے ہوئے بچوں کو فوری طور پر آئی سی یو میں شفٹ کیا گیا جبکہ مجموعی طور پر 14 بچے مکمل طور پر جھلس گئے ہیں۔‘

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ’واقعہ صبح 6:45 میں اس وارڈ میں پیش آیا جہاں بچوں کو آکسیجن پر رکھا جاتا ہے۔‘

انہوں نے بتایا کہ ’اس وارڈ میں لگے اے سی میں دھماکہ ہوا اور وہاں موجود آکسیجن میں آگ لگ گئی جو نارمل سے بہت زیادہ تیزی سے پھیلی۔‘

انہوں نے تصدیق کی کہ اس واقعے میں 14 بچوں کی موت ہوئی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس سے قبل ریسکیو حکام نے بتایا تھا کہ آگ پمز ہسپتال کی تیسری منزل پر گائنی وارڈ میں لگی جہاں 19 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔

ریسکیو حکام نے مزید بتایا ہے کہ ریسکیو کیے جانے والوں میں 10 خواتین،7 بچے اور 2 مرد شامل ہیں۔

دوسری جانب پمز ہسپتال کی ترجمان ڈاکٹر عنیزہ جلیل نے اب سے کچھ دیر قبل ڈان نیوز کو بتایا تھا کہ وارڈ میں 15 بچوں کو داخل کیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا تھا کہ ’کم از کم ایک بچے کو ایک ڈاکٹر نے بچا لیا۔‘

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے پمز ہسپتال کی نرسری میں آتشزدگی کے واقعے میں 14 نومولود بچوں کی موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف نے کہا ہے کہ ’بچوں کے ساتھ ایسی صورت حال ناقابلِ تلافی ہے۔ واقعہ کے محرکات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے اور ذمہ داران کا تعین کر کے سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔‘