دنیا 16 ستمبر 2026 ⏱ 2 min read 👁 267

فلسطین کے حامی میکلمور کی بے دخلی، ایڈ شیرن کے معاون فنکاروں نے ٹور چھوڑ دیا

فلسطین کے حامی میکلمور کی بے دخلی، ایڈ شیرن کے معاون فنکاروں نے ٹور چھوڑ دیا

📰 انڈیپنڈنٹ اردو 🕐 2:05 شام

ایڈ شیرن کے ساتھ پرفارم کرنے والے چار فنکاروں نے اس وقت ٹور چھوڑ دیا ہے، جب ریپر میکلمور کو سٹیج پر فلسطین کے حق میں دیے گئے بیانات کے بعد دورے سے نکال دیا گیا۔

ایڈ شیرن کی جانب سے غزہ جنگ کے حوالے سے عوامی بحث میں شامل نہ ہونے کے بیان کے چند گھنٹے بعد آئرلینڈ کے فنکار ایرن رو اور بیوگا، ڈنمارک کے بینڈ لوکاس گراہم اور فینیئس نے انسٹاگرام پر اعلان کیا کہ وہ دورے سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

یہ پیش رفت میکلمور کے اس اعلان کے بعد سامنے آئی ہے کہ انہیں ایڈ شیرن کے امریکہ میں باقی دورے کے پروگراموں میں بطور معاون فنکار شامل نہیں کیا جائے گا۔

میکلمور نے دعویٰ کیا تھا کہ گلوکار نے انہیں بتایا کہ گِلٹ سٹیڈیم کے مالک کرافٹ گروپ کے چیف ایگزیکٹو رابرٹ کرافٹ نے ذاتی طور پر فون کر کے کہا تھا کہ انہیں اس مقام پر پرفارم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ایرن رو امریکہ میں ایڈ شیرن کے باقی پروگراموں کے لیے میکلمور کی جگہ لینے والے فنکاروں میں شامل تھے، جبکہ بیوگا شیرن کے ساتھ بطور ٹورنگ بینڈ کام کر رہے تھے۔ بلی ایلش کے بھائی اور موسیقی میں ان کے ساتھی فینیئس رواں سال کے آخر میں جنوبی امریکہ میں ایڈ شیرن کے ساتھ دورے پر جانے والے تھے۔

فینیئس نے لکھا: ’فنکاروں کو مظلوموں کے لیے آواز اٹھانے پر خاموش نہیں کروایا جانا چاہیے۔ میں نے ایڈ شیرن کے ساتھ اپنے آئندہ دورے کے پروگراموں سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ میں فلسطین اور اس کے عوام کے ساتھ کھڑا ہوں۔‘