دنیا 13 اکتوبر 2026 ⏱ 2 min read 👁 681

پاکستان ’ناکافی رنز‘ کی وجہ سے سری لنکا کے خلاف وائٹ واش نہ کر سکا

پاکستان ’ناکافی رنز‘ کی وجہ سے سری لنکا کے خلاف وائٹ واش نہ کر سکا

📰 انڈیپنڈنٹ اردو 🕐 10:49 شام

سری لنکا نے منگل کو راول پنڈی میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی 20 بین الاقوامی میچ میں پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ 

کپتان کسال مینڈس نے نصف سینچری سکور کی جبکہ میڈیم پیسر داسن شناکا نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

مینڈس نے 48 گیندوں پر چار چھکوں اور نو چوکوں کی مدد سے ناقابلِ شکست 87 رنز بنائے۔ یوں سری لنکا نے 169 رنز کا ہدف 17.1 اوورز میں حاصل کر کے سیریز میں پہلی فتح اپنے نام کی۔

پاکستان نے سیریز کے پہلے دونوں میچ جیتے تھے۔ میزبان ٹیم نے پہلے میچ میں چار وکٹوں جبکہ دوسرے میچ میں 82 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

 

انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں

 

سری لنکا نے آج ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، جس کے بعد پاکستان نے کپتان صاحبزادہ فرحان کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔ 

 

فرحان نے 47 گیندوں پر تین چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے 76 رنز سکور کیے۔ مینڈس نے میچ میں کامیابی کا سہرا منظم بولنگ کو دیا۔

 

انہوں نے کہا ’ہم نے پہلے دو میچوں میں اچھی بولنگ نہیں کی تھی لیکن آج ہماری بولنگ منظم رہی اور ہم نے پاکستان کو ایسے مجموعے تک محدود رکھا جس کا تعاقب کیا جا سکتا تھا۔‘

13 اکتوبر، 2026 کو راول پنڈی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرے ٹی 20 بین الاقوامی میچ کے دوران وجے کانت ویاسکانت پاکستان کے حسن نواز کی وکٹ لینے کے بعد خوشی کا اظہار کر رہے ہیں (اے ایف پی)