پاکستان 16 اکتوبر 2026 ⏱ 1 min read 👁 763

نیا ڈیجیٹل پلیٹ فارم ’ارے واہ انٹرٹینمنٹ‘ مقامی کہانیاں سامنے لانے کا خواہاں

نیا ڈیجیٹل پلیٹ فارم ’ارے واہ انٹرٹینمنٹ‘ مقامی کہانیاں سامنے لانے کا خواہاں

📰 انڈیپنڈنٹ اردو 🕐 10:31 شام

اشتہارات کی دنیا کے ہنگامے، عام زندگی کی الجھنیں اور معاشرتی خاموشی کے خلاف اٹھتی آوازیں۔ ان تین مختلف رنگوں کے ساتھ نئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم ’ارے واہ انٹرٹینمنٹ‘ نے اپنے سفر کا آغاز کر دیا۔

کراچی آرٹس کونسل میں جمعرات کو منعقدہ افتتاحی تقریب میں شوبز، فیشن اور اشتہارات کی دنیا سے وابستہ نمایاں شخصیات شریک ہوئیں۔ اس موقعے پر پلیٹ فارم کی تین سیریز ’ارے واہ!‘، ’سلام زندگی‘ اور ’چکڑ‘ کے ٹریلرز بھی پیش کیے گئے۔

نیا پلیٹ فارم ایسی مقامی کہانیاں سامنے لانا چاہتا ہے جن میں ناظرین کو اپنی زندگی، اپنے رشتوں اور اپنے اردگرد کے معاشرے کی جھلک دکھائی دے۔ مقصد صرف دل بہلانا نہیں، بلکہ ہنستے مسکراتے کچھ سوال چھوڑ جانا بھی ہے۔