سعودی عرب 31 اگست 2026 ⏱ 1 min read 👁 277

مکہ دفاعی معاہدہ اجلاس: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ترک وزیر دفاع سے ملاقات

مکہ دفاعی معاہدہ اجلاس: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ترک وزیر دفاع سے ملاقات

📰 انڈیپنڈنٹ اردو 🕐 1:25 شام

پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پیر کو استنبول میں ترکی کے وزیر دفاع یاشار گولر سے ملاقات کی، جہاں پاکستان، ترکی اور سعودی عرب کے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت قائم سٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہو رہا ہے۔

مکہ معاہدہ کمیٹی کے افتتاحی اجلاس میں تینوں ممالک کے اعلیٰ سطحی نمائندے شرکت کرے رہے ہیں جہاں پاکستان کی نمائندگی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے علاوہ وزیر دفاع خواجہ آصف اور نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کر رہے ہیں۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کے مطابق اجلاس میں پاکستان، ترکی اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ و دفاع کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے چیفس آف جنرل سٹاف بھی اجلاس میں شریک ہیں۔

ترکی کی وزارت قومی دفاع نے ’ایکس‘ پر جاری بیان میں بتایا کہ یاشار گولر نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں ترکی کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل سلچوک بائراکتار اوغلو بھی شریک تھے۔