خیبر پختونخوا میں 12 اضلاع کی کونسل کے اراکین کون ہیں؟
خیبر پختونخوا میں 12 اضلاع کی کونسل کے اراکین کون ہیں؟
پاکستان کے شمالی مغربی صوبہ خیبر پختونخوا کے جن کے 12 اضلاع میں دہشت گردت سے نمٹنے کی خاطر ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے وہاں کا انتظام چلانے کے لیے وفاقی حکومت نے ایک الگ کونسل کا اعلان کیا تھا۔ اس کونسل کے اراکین کون ہیں آئیں دیکھیں۔
وفاقی حکومت نے رواں ماہ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات میں ناکامی کے بعد 11 اکتوبر کو صوبے میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا جس کی بعد میں پارلیمان اور سینیٹ نے بھی منظوری دے دی تھی۔
وفاقی حکومت کے مطابق ان 12 اضلاع کو حالیہ دنوں میں عسکریت پسندی سے سب سے زیادہ نقصان پہنچا تھا اور صورت حال تیزی سے خراب ہو رہی تھی۔ وفاقی کابینہ نے ان متاثرہ اضلاع کا انتظام چلانے کے لیے 48 رکنی علاقائی نمائندہ و ترقیاتی کونسل (اے آر ڈی سی)، جسے ایریا ڈویلپمنٹ کونسل بھی کہا جاتا ہے کی منظوری دی ہے۔ سرکاری اعلان کے مطابق کونسل کے 48 نمائندوں کا انتخاب متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کی معاونت سے منعقد ہونے والے جرگوں میں مشاورت کے ذریعے کیا گیا۔
انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں
ان علاقوں میں سکیورٹی، حکمرانی اور ترقیاتی امور میں رابطہ کاری کے لیے ایڈیشنل چیف سیکریٹری بھی مقرر کیا گیا ہے جبکہ مرکز میں وفاقی حکومت نے ایک کمیٹی بھی قائم کی ہے جو اس علاقے کا انتظام دیکھے گی۔
انڈپینڈنٹ اردو نے ان 12 اضلاع کی کونسل کے اراکین کا مختصر تعارف لکھا ہے جس میں اس بات کا احاطہ کیا گیا کہ یہ اراکین کون ہیں اور ماضی میں ان کا علاقے میں کیا کردار رہا ہے؟
انجینئر شوکت اللہ، چیئرمین
باجوڑ سے تعلق رکھنے والے انجینئر شوکت اللہ خیبر پختونخوا کے سابق گورنر ہیں۔
