دنیا 11 اکتوبر 2026 ⏱ 2 min read 👁 372

کے پی حکومت کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ساتھ ملانے کی کوشش ناکام رہی: محسن نقوی

کے پی حکومت کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ساتھ ملانے کی کوشش ناکام رہی: محسن نقوی

📰 انڈیپنڈنٹ اردو 🕐 6:45 شام

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اتوار کو کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا حکومت کو ساتھ ملانے کی کوشش کی، لیکن صوبائی حکومت کی جانب سے کوئی جواب نہ ملنے کے باعث یہ کوششیں ناکام رہیں اور حکومت کو صوبے میں گورنر راج نافذ کرنا پڑا۔ 

وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس صوبے میں گورنر راج نافذ کیے جانے کے کچھ ہی دیر بعد ہوئی۔

صدر مملکت نے وفاقی کابینہ کے فیصلے کی منظوری دی تھی۔ وفاقی حکومت نے یہ اقدام خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں کوششوں کی کمی کو جواز بناتے ہوئے کیا۔

وفاقی حکومت اور خیبر پختونخوا میں برسراقتدار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان مختلف معاملات، بالخصوص دہشت گردی کے خلاف حکمت عملی پر اختلافات رہے ہیں۔

یہ اختلافات تین اکتوبر کو حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے کی اہم وجوہات میں شامل تھے۔

انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جائن کریں

پریس کانفرنس کے آغاز میں محسن نقوی نے کہا کہ اتوار کا دن حکومت کے لیے آسان نہیں تھا اور وہ ایک ماہ سے زائد عرصے سے مسلسل خیبر پختونخوا حکومت کو ساتھ ملانے کی کوشش کر رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ پس پردہ ذاتی طور پر صوبائی حکومت سے رابطے میں تھے اور ان کا واحد مقصد اسے ساتھ ملانا تھا تاکہ دہشت گردی کے خلاف مل کر لڑا جا سکے۔