دنیا 30 اگست 2026 ⏱ 2 min read 👁 149

’جہاں بم تھے، وہاں اب سورج مکھی کے پھول ہیں‘: یوکرین میں بارودی سرنگوں صاف کرنے والی خاتون

’جہاں بم تھے، وہاں اب سورج مکھی کے پھول ہیں‘: یوکرین میں بارودی سرنگوں صاف کرنے والی خاتون

📰 انڈیپنڈنٹ اردو 🕐 6:27 شام

ہر صبح، انتونینا کولہاوا روسی ڈرونز کی آوازوں سے بیدار ہوتی ہیں۔

اپنے خاندان اور دوستوں کی خیریت یقینی بنانے کے لیے مقامی الرٹس چیک کرنے کے بعد، وہ ایک انسانی بنیادوں پر کام کرنے والی بارودی سرنگیں صاف کرنے والی کارکن کے طور پر اپنی ملازمت پر جاتی ہیں۔

ان کی ٹیم یوکرین کے ان متعدد کھیتوں میں کام کرتی ہے جہاں بم بکھرے پڑے ہیں۔

وہ میزائلوں سے بننے والے کیچڑ سے بھرے گڑھوں کو تلاش کرتے ہوئے شدید خطرے کا سامنا کرتی ہیں، ان کھیتوں میں جہاں کبھی کسان فصلیں کاشت کیا کرتے تھے۔

یوکرین دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں سب سے زیادہ بارودی سرنگیں موجود ہیں۔ ملک کی 20 سے 25 فیصد سطح ممکنہ طور پر خطرناک ہتھیاروں سے متاثر ہے۔

یہ رقبہ 139,000 مربع کلومیٹر سے زیادہ بنتا ہے، جو انگلینڈ اور ویلز کے مجموعی رقبے سے بھی بڑا ہے۔

ان بارودی سرنگوں کی موجودگی شہریوں کے لیے تباہ کن ہے اور شہری اموات کی دنیا کی بلند ترین شرحوں میں سے ایک کا سبب بنتی ہے۔

اگر بارودی سرنگوں کو محفوظ طریقے سے صاف نہ کیا جائے تو بچے بھی ان کے خطرے سے دوچار ہیں۔

وہ دی انڈپینڈنٹ کو بتاتی ہیں ’یہ ایک دلچسپ اور چیلنجنگ کام ہے۔‘

’یہ اس سے بالکل مختلف ہے جو میں نے پہلے کبھی کیا ہو۔ اس سے یوکرین کے لوگوں کو مدد ملتی ہے کیونکہ جتنی زیادہ ہم اپنی زمینیں صاف کریں گے، اتنے ہی زیادہ لوگ اپنے گھروں اور اپنی زمینوں پر واپس آ سکیں گے، اور اس سے یوکرین کو مزید محفوظ بنانے میں بھی مدد ملے گی۔‘

32 سالہ کولہاوا نے اس شعبے میں آنے کے لیے ایک غیر معمولی راستہ اختیار کیا۔ وہ پہلے فنانس کے شعبے میں کام کرتی تھیں اور اس کے بعد پیسٹری شیف بن گئیں۔

چیکیا جانے کے لیے ویزا کا انتظار کرتے ہوئے انہیں مائنز ایڈوائزری گروپ (MAG) میں ایک ملازمت کا علم ہوا، لیکن ابتدا میں انہیں لگا کہ یہ کام بہت خطرناک ہے۔

اس عہدے کے بارے میں مزید معلومات گوگل پر تلاش کرنے کے بعد انہوں نے یہ ملازمت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔

یوکرین میں چھ مئی، 2025 کو ایک گاؤں میں باردوی سرنگوں سے خبردار کرنے کے لیے سائن بورڈ نصب ہے (اے ایف پی)