سعودی عرب 9 اکتوبر 2026 ⏱ 2 min read 👁 327

حوثی حملے روکیں، خطرات سے مقابلے میں مملکت کے ساتھ ہیں: پاکستانی وزیراعظم

حوثی حملے روکیں، خطرات سے مقابلے میں مملکت کے ساتھ ہیں: پاکستانی وزیراعظم

📰 انڈیپنڈنٹ اردو 🕐 11:35 صبح

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے شاہ خالد اور ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حوثی ملیشیا کی جانب سے کیے گئے دو حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے جمعے کو کہا ہے کہ پاکستان ان خطرات کے مقابلے میں مملکت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔

ریاض میں واقع کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ابہا کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سات اکتوبر کو ہونے والے دو الگ الگ حملوں میں دو خواتین سمیت تین افراد جان سے گئے جبکہ 36 افراد زخمی ہوئے تھے، جن میں ایک پاکستانی شہری بھی شامل ہے۔

پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی ایکس پوسٹ میں کہا: ’میں متعدد بیلسٹک میزائلوں کو روکنے میں سعودی مسلح افواج اور اتحاد کی مستعدی، پیشہ ورانہ مہارت، اور بے گناہ جانوں کو بچانے اور مملکت کی حفاظت کی انتھک کوششوں کو سراہتا ہوں۔‘

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان برادر مملکت سعودی عرب کی قیادت اور عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔ 

انہوں نے کہا: ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے اور اس کی سٹریٹیجک سیاسی اور دفاعی کمیٹی کے حالیہ فیصلوں کے مطابق، مملکت کی خود مختاری، علاقائی سالمیت اور سکیورٹی کے لیے ہمارا عزم غیر متزلزل ہے۔

’ہم عوام کے دفاع اور شہروں اور اہم بنیادی ڈھانچے کے تحفظ کے لیے سعودی عرب کے جائز حق کی بھی مکمل حمایت کرتے ہیں۔‘