دنیا 23 ستمبر 2026 ⏱ 2 min read 👁 253

غربت سے نمٹنے کے تاریخی طریقی

غربت سے نمٹنے کے تاریخی طریقی

📰 انڈیپنڈنٹ اردو 🕐 6:40 صبح

امیروں اور غریبوں کی تاریخ جدا جدا ہے۔ غریبوں کی تاریخ میں نہ شان و شوکت ہے نہ جنگیں ہیں اور نہ لوگوں کا قتل عام ہے۔ غریب لوگ کسی جائیداد کے مالک نہیں ہوتے اور اپنی روزی کے لیے محنت و مشقت کرتے ہوئے دنیا سے رخصت ہو جاتے ہیں۔ پھر تاریخ بھی انہیں بھول جاتی ہے۔

ہر معاشرے میں امیر و غریب کے طبقے ہوتے ہیں۔ غربت اور مفلسی کی وجہ سے حکمران طبقوں کی طاقت اور امارت کا اظہار ہوتا ہے۔ برطانیہ کی ریاست نے اگرچہ اپنے سامراجی عزائم کو پورا کرنے کے لیے ایشیا اور افریقہ کی دولت پر قبضہ کیا لیکن یہ ساری دولت حکمران طبقے میں منتقل ہو گئی۔ غریب عوام اپنی روز مرہ کی زندگی کے لیے محنت و مشقت کر کے گزارا کرتے رہے۔

اس دوران انہوں نے زندگی کے سارے دکھ سہے۔ ان کا خاندان تقسیم ہو کر ایک جگہ سے دوسری جگہ جاتا رہا۔ یہ روزگار، رہائش، بھوک اور فاقے سے نجات کے لیے اپنی زندگی گزار کر چلے گئے۔ عام لوگوں کی تاریخ اور دنیا کیسی تھی۔ اس موضوع پر Peter Stubley کی کتاب Pauper’s History ہے۔جو عہد وسطی سے لے کر موجودہ دور تک آئی ہے۔ مورخ نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ برطانیہ کے غریب اور مفلس عوام میں سیاسی شعور موجود تھا اور وہ سیاسی نظام کو بدل کر اپنے حقوق حاصل کرنا چاہتے تھے۔

اٹلی میں ایک بے گھر شخص 15 ستمبر 2006 کو وسطی روم میں ایک پرانی دیوار کے پاس دھوپ سے گرم ہو رہا ہے (فیلیپو مونٹیفورٹے / اے ایف پی)