بحرین سے انٹرپول کے ذریعے گرفتار مطلوب ملزم کی پشاور منتقلی کے دوران حملے میں موت
بحرین سے انٹرپول کے ذریعے گرفتار مطلوب ملزم کی پشاور منتقلی کے دوران حملے میں موت
پشاور پولیس نے پیر کو بتایا کہ انٹرپول کے ذریعے بحرین سے گرفتار 45 سے زائد مقدمات میں مطلوب ممتاز عرف ممتازے پشاور لانے والی پولیس پارٹی پر فائرنگ اور دستی بم حملے میں جان سے گئے جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے پشاور کے تھانہ شاہ پور کی حدود میں ناردرن بائی پاس پر پولیس پارٹی پر فائرنگ کی اور دستی بم پھینکے۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں دو حملہ آور بھی مارے گئے۔
زخمی پولیس اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز پشاور فرحان نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ملزم ممتاز کو بحرین میں انٹرپول نے گرفتار کیا تھا اور پیر کو پشاور پولیس کے حوالے کیا گیا تھا۔
فرحان کے مطابق: ’ممتاز کو لانے والے پولیس اہلکاروں پر پشاور ناردرن بائی پاس کے قریب فائرنگ کی گئی، جس میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں اور دو حملہ آوروں کو مارا گیا۔‘
پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے پشاور کے تھانہ شاہ پور کی حدود میں ناردرن بائی پاس پر پولیس پارٹی پر فائرنگ کی اور دستی بم پھینکے جس سے ملزم جان سے گیا اور دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے (پشاور پولیس)
