دنیا 10 ستمبر 2026 ⏱ 2 min read 👁 691

ایپل نے اپنا پہلا فولڈ ایبل ’آئی فون ڈوو‘ لانچ

ایپل نے اپنا پہلا فولڈ ایبل ’آئی فون ڈوو‘ لانچ

📰 انڈیپنڈنٹ اردو 🕐 7:53 صبح

ایپل نے اپنا پہلا فولڈ ایبل ’آئی فون ڈوو‘ لانچ کر دیا ہے۔ 

اسے ڈیو کا نام دیا گیا ہے اور اس کی قیمت دو ہزار ڈالرز سے شروع ہو رہی ہے۔

پاسپورٹ جیسا دکھنے والا یہ فون کھلنے پر 7.6 انچ کا ہو جاتا ہے اور اس میں دو 48 میگا پکسل ریئر کیمرے دیے گئے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

لیکن فولڈ ایبل فونز کی کہانی اتنی آسان نہیں۔ 2018 میں Royole نے پہلا کمرشل فولڈ ایبل فون لانچ کیا، مگر سافٹ ویئر اور ڈیزائن کے مسائل نے اسے زیادہ کامیاب نہیں ہونے دیا۔

ایپل کا پہلا فولڈیبل فون اس وقت سامنے آیا ہے جب سام سنگ نے سات سال قبل اس زمرے کی بنیاد رکھی تھی، تاہم توقع کی جا رہی ہے کہ امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اس مارکیٹ میں نمایاں حصہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگی۔

پھر سام سنگ اور ہواوئی سمیت بڑی کمپنیوں نے میدان میں قدم رکھا، لیکن مہنگی قیمت، سکرین اور پائیداری جیسے مسائل اس مارکیٹ کے لیے چیلنج بنے رہے۔

2024 میں ہواوئی کے Tri-fold نے اس دوڑ کو نیا twist دیا، جبکہ آج سام سنگ تقریباً 40 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ آگے ہے۔

اب ایپل بھی اس دوڑ میں شامل ہو چکا ہے تو کیا iPhone Duo فولڈ ایبل فونز کو عام لوگوں تک پہچانے میں کامیاب ہو سکے گا؟