دنیا 5 ستمبر 2026 ⏱ 1 min read 👁 837

ایندھن اور پیشاب ایورسٹ گلیشیئر پگھلنے کا سبب: تحقیق

ایندھن اور پیشاب ایورسٹ گلیشیئر پگھلنے کا سبب: تحقیق

📰 انڈیپنڈنٹ اردو 🕐 6:28 صبح

ایک نئی تحقیق کے مطابق ایورسٹ بیس کیمپ میں جلائے جانے والے ایندھن کی حرارت اور گلیشیئر پر براہ راست کیا جانے والا پیشاب ہر سال 2500 ٹن برف پگھلانے کے لیے کافی ہے۔

ایک بین الاقوامی ٹیم نے کھمبو گلیشیئر کا مطالعہ کیا جو ایورسٹ کے نیپالی حصے پر بیس کیمپ کا مقام ہے اور اپنے نتائج ریجنل انوائرنمنٹل چینج نامی جریدے میں شائع کروائے ہیں۔

موسم بہار میں کوہ پیمائی کے سیزن کے دوران ہزاروں کوہ پیما، گائیڈز اور معاون عملہ کیمپ کا رخ کرتے ہیں، جو ایک پرہجوم سیاحتی گاؤں میں تبدیل ہو جاتا ہے، جس میں ایسپریسو کیفے، بڑی سکرین والے ٹی وی، تیز رفتار انٹرنیٹ، گرم شاورز اور خیموں کے گرم فرش جیسی مکمل سہولیات موجود ہوتی ہیں۔

تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ 2023 میں موسم بہار کے 50 دن کے سیزن کے دوران کیمپ کے تقریباً 1600 خیموں کو فعال رکھنے کے لیے کھانا پکانے، حرارت اور بجلی کی غرض سے مائع پیٹرولیم گیس کے 824 کنستر، 18935 لیٹر مٹی کا تیل اور 5130 لیٹر پیٹرول استعمال ہوا۔

ایورسٹ کے علاقے نیپال کے ضلع سولوکھمبو میں 22 اپریل، 2026 کو ہائیکنگ میں مصروف کوہ پیماؤں کی ٹیم (روئٹرز)