انتخابی شکست: ایوان نمائندگان کے رپبلکن سپیکر کا پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ
انتخابی شکست: ایوان نمائندگان کے رپبلکن سپیکر کا پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ
امریکی ایوان نمائندگان کے رپبلکن سپیکر مائیک جانسن کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ وہ وسط مدتی انتخابات میں اپنی پارٹی کی بدترین شکست کے بعد پارٹی رہنما کے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس کے بعد امریکہ میں اعلیٰ ترین رپبلکن عہدیدار جانسن، صدارتی جانشینی کی ترتیب میں دوسرے نمبر پر ہیں۔
یہ پوچھے جانے پر کہ آیا مائیک جانسن کے عہدہ چھوڑنے کی اطلاعات درست ہیں؟ ان کے ترجمان نے ایک لفظی ای میل میں جواب دیا: ’درست‘
انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں۔
لوزیانا سے تعلق رکھنے والے رپبلکن رہنما نے بدھ کی صبح اپنے عملے کو اس فیصلے سے آگاہ کیا، جس کے ایک دن قبل ڈیموکریٹس نے ٹرمپ کی پارٹی اور ان کی پالیسیوں کو بڑے پیمانے پر مسترد کرتے ہوئے کانگریس کے دونوں ایوانوں کا کنٹرول سنبھال لیا تھا۔
