ایمرجنسی نافذ ہونے کے بعد خیبر پختونخوا کون چلائے گا؟
ایمرجنسی نافذ ہونے کے بعد خیبر پختونخوا کون چلائے گا؟
وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا (کے پی) میں آئین کے آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت ہنگامی حالت (ایمرجنسی) اور گورنر راج نافذ کرنے کے بعد صوبائی امور کو چلانے کے لیے 11 رکنی مشاورتی کونسل (Advisory Council) قائم کی ہے جس میں سابق فوجی افسر، بیوروکریٹ اور سیاسی شخصیات شامل ہیں۔
صوبائی حکومت، وزیر اعلیٰ اور کابینہ کی معطلی کے بعد اب تمام انتظامی اختیارات گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے پاس ہوں گے، اور یہ کونسل ان کی معاونت کرے گی۔
یہ کونسل گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو صوبائی امور چلانے میں مدد کرے گی۔
اس کے علاوہ وفاقی حکومت نے کے پی میں فوج تعینات کرنے کا حکم نامہ بھی جاری کیا ہے جو صوبے میں امن و امان اور شہریوں کے تحفظ کے لیے سول انتظامیہ کی معاونت کرے گی۔
اس کونسل میں مختلف شعبوں کے ماہرین (ٹیکنوکریٹس) اور سیاسی شخصیات شامل ہیں، جنہیں اہم محکموں کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔ ارکان کی تفصیل درج ذیل ہے:
news-1791722422-5307.jpg
