جرائم 26 ستمبر 2026 ⏱ 1 min read 👁 403

احتجاجوں میں اسلام آباد سیف سٹی کیمروں کو نقصان پہنچانے پر 20 لاکھ جرمانہ

احتجاجوں میں اسلام آباد سیف سٹی کیمروں کو نقصان پہنچانے پر 20 لاکھ جرمانہ

📰 انڈیپنڈنٹ اردو 🕐 8:01 صبح

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ہفتے کو ایک آرڈیننس کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت اسلام آباد میں سیف سٹی کیمروں اور نگرانی کے ڈھانچے کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی اور جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔

صدر نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر آرڈیننس کی منظوری دی، جس کے تحت ہر کیمرے یا سرویلنس انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصان پر 20 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔

آرڈیننس کا مقصد سیف سٹی کیمروں اور نگرانی کے نظام کو نقصان سے محفوظ بنانا اور نقصان کی صورت میں اس کی تلافی یقینی بنانا ہے۔

ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق: ’آرڈیننس کے تحت سیف سٹی کیمروں اور سرویلنس انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانے، نقصان پر اکسانے یا اس کی ترغیب دینے پر مالی جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔

’جلسے، جلوس، دھرنے، احتجاج، ہڑتال یا کسی بھی اجتماع کے دوران سیف سٹی کیمروں یا سرویلنس انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کی صورت میں منتظمین کو بھی نقصان کا ذمہ دار قرار دیا جا سکتا ہے۔‘