دنیا 14 نومبر 2026 ⏱ 2 min read 👁 171

ہنسی مذاق پر سرزنش کرنے والے گارڈ کے لیے امریکی وزیر دفاع کا میڈل

ہنسی مذاق پر سرزنش کرنے والے گارڈ کے لیے امریکی وزیر دفاع کا میڈل

📰 انڈیپنڈنٹ اردو 🕐 3:25 صبح

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے آرلنگٹن نیشنل قبرستان میں نامعلوم فوجی کی قبر پر ہنسنے پر اپنے وفد کی سرزنش کرنے والے امریکی فوجی کو کسی قسم کی ناراضی ظاہر کیے بغیر تمغے سے نواز دیا۔

پیٹ ہیگستھ نے جمعرات کو ایکس پر پوسٹ میں لکھا: ’ہمیں فوجیوں سے پیار ہے۔ ہمیں معیار سے پیار ہے۔ شاباش سپیشلسٹ۔ آگے بڑھو محب وطن لوگوں۔‘

ایک پینٹاگون اہلکار کے حوالے سے امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے تصدیق کی کہ پیٹ ہیگستھ نے پینٹاگون میں دی اولڈ گارڈ کہلانے والی تھرڈ انفنٹری رجمنٹ کا خیرمقدم کیا، ’جہاں انہوں نے 11 نومبر 2026 کو نامعلوم فوجی کی قبر پر اپنے فرائض کی انجام دہی کے لیے فخر کے ساتھ سپیشلسٹ (تھامس) اگلیسیاس کو جوائنٹ سروس کمنڈیشن میڈل سے نوازا۔‘

وزیر دفاع کی ایکس پوسٹ میں ان کی اگلیسیاس کو تمغہ پہنانے، ان سے مصافحہ کرنے اور چھ مزید فوجیوں کے ساتھ گروپ فوٹو کے لیے پوز دینے کی تصاویر شامل ہیں۔

We love soldiers. We love standards. Well done, Specialist. Carry on Patriots. https://t.co/Uk6ek6oOso

— Secretary of War Pete Hegseth (@SecWar) November 12, 2026

بدھ (11 نومبر) کو سابق فوجیوں کی یاد میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے بعد پیٹ ہیگستھ، ان کی اہلیہ اور چیف آف سٹاف رکی بوریا، ڈپٹی چیف آف سٹاف پیٹرک ویور اور سینیئر مشیر ٹامی راڈابوگ سمیت عملے کے کئی ارکان قبر کے سامنے تصاویر لینے کے لیے رکے، تاہم ان کی ہنسی نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی۔

جیسے ہی کچھ لوگوں کو ہنستے اور باتیں کرتے سنا گیا، اگلیسیاس جو گشت پر تھے، رکے اور ان کی طرف مڑے۔

انہوں نے پکار کر کہا: ’تمام لوگ ہر وقت خاموشی اور احترام کا ماحول برقرار رکھیں گے۔‘

دی انڈپینڈنٹ کو دیے گئے ایک بیان میں پینٹاگون کے چیف ترجمان شان پارنیل نے سروس ارکان کے لیے محکمے کے احترام کا دفاع کیا اور گارڈ کی مداخلت کو تسلیم کیا۔