دنیا 13 نومبر 2026 ⏱ 2 min read 👁 651

طریف میں موسم سرما کے آغاز کے ساتھ  عوامی بیٹھکیں بھی آباد

طریف میں موسم سرما کے آغاز کے ساتھ  عوامی بیٹھکیں بھی آباد

 حدود الشمالیہ ریجن کی طریف کمشنری میں موسم سرما کے آغاز کے ساتھ  مختلف مقامات پر عوامی بیٹھکیں آباد ہونا شروع ہو گئی ہیں۔

ایس پی اے کے مطابق سردیوں کی صبح  اور سرد راتوں میں ان بیٹھکوں کا رواج ہمیشہ سے رہا ہے جو ہر موسمِ سرما کے آغاز کے ساتھ ہی آباد ہوجاتی ہیں۔

مقامی باشندے مختلف مقامات پر محفلیں سجائے رات گئے تک وہاں بیٹھتے اور سعودی قہوے سے لطف اندوز ہوتے ہوئے وقت گزارتے ہیں۔

سعودی نیوز ایجنسی کے فوٹو گرافرز نے ان عوامی بیٹھکوں کے مناظر اپنے کیمروں میں محفوظ کیے ہیں جہاں دائرہ نما نشستوں کے درمیان آگ جلائی جاتی ہے تاکہ اس کی تپش سے سردی کے اثر کو کم کرتے ہوئے گپ شپ اور قہوے سے لطف اندوز ہو سکیں۔

مملکت کی شمالی جانب طریف کمشنری ہے جو سطح سمندر سے 800 سے زیادہ بلندی پر ہے۔ اسی وجہ سے یہ علاقہ موسمِ سرما میں سب سے زیادہ سرد علاقہ مانا جاتا ہے۔ یہاں دسمبر سے فروری تک درجہ حرارت میں کافی کمی ہوتی ہے۔

قومی مرکز برائے موسمیات کی جانب سے جاری سال 1985 سے 2025 تک کے اعداد و شمار بتاتے ہیں مملکت کے شہروں میں طریف کا شمار ’کہر‘ پڑنے والے شہروں میں سرفہرست ہے۔

یہاں پارہ منفی 8 ڈگری سیٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جاچکا ہے۔

 کمشنری کے مختلف کھلے مقامات پر سردی کی شدید لہر کے دوران پانی کے جم جانے کے مناظر بھی دیکھنے میں آتے ہیں جو شمالی علاقوں کے سخت سرد موسمی حالات کے عکاس ہیں۔