سعودی عرب 12 نومبر 2026 ⏱ 1 min read 👁 203

ریاض میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسمِ سرما کی پہلی بارش

ریاض میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسمِ سرما کی پہلی بارش

ریاض سمیت سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی ہے جس کے بعد موسم سرد اور خوشگوار ہو گیا ہے۔

منگل کی شام ریاض کے علاوہ ملحقہ علاقوں میں بھی بارش خوب جم کر برسی جس کے باعث صحرائی اور نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے۔ 

بارش سے شہریوں اور مقامی آبادی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جبکہ موسم کے حسین مناظر نے شہریوں کو محظوظ کیا۔

سعودی محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم غیر یقینی رہنے کا امکان ہے اور مملکت کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ 

محکمۂ موسمیات نے شہریوں اور غیر ملکی شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔