دنیا 12 نومبر 2026 ⏱ 1 min read 👁 534

بحرین کے ولی عہد سے جی سی سی وزرائے داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے کی کوششوں کا جائزہ

بحرین کے ولی عہد سے جی سی سی وزرائے داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے کی کوششوں کا جائزہ

 بحرین کے ولی عہد، وزیراعظم اور مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ نے بدھ کو منامہ میں سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود اور جی سی سی وزرائے داخلہ سے ملاقات کی۔

سعودی وزیر داخلہ نے بحرین کے ولی عہد کو سعودی قیادت کی جانب سے تہنیتی پیغام پہنچایا، بحرین اور اس کے عوام کے لیے مسلسل ترقی اور خوشحالی کی خواہش ظاہر کی۔

بحرین کے وزیر داخلہ نے ملاقات کے دوران  خلیجی ریاستوں میں امن وا ستحکام کو بڑھانے کے حوالے سے جی سی سی وزرائے داخلہ کی کوششوں اور اجلاس کے نتائج کو سراہا۔

ملاقات میں جی سی سی ممالک کے درمیان سکیورٹی تعاون اور اس شعبے میں ہم آہنگی بڑھانے کے لیے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر جی سی سی کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البدیوی بھی موجود تھے۔