
عمران خان کا ایک بار پھر پمز میں آنکھ کا علاج، پی ٹی آئی کو تشویش
عمران خان کا ایک بار پھر پمز میں آنکھ کا علاج، پی ٹی آئی کو تشویش
اسلام آباد میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کی انتظامیہ نے بدھ کو بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کو گذشتہ شب اڈیالہ جیل سے لایا گیا، جہاں انہیں آنکھ میں انجیکشن لگانے کے بعد طبیعت مستحکم ہونے پر ڈسچارج کر دیا گیا۔ تاہم اس عمل پر ان کی جماعت نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
عمران خان 2023 سے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں متعدد مقدمات میں قید ہیں اور ان کی صحت اور جیل کی صورت حال پر ان کی جماعت، حامیوں اور انسانی حقوق کے مبصرین کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جاتا رہا ہے۔
پمز انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق عمران خان کو 10 اور 11 نومبر کی درمیانی شب راولپنڈی کی سینٹرل جیل اڈیالہ سے پمز منتقل کیا گیا تھا، جہاں ان کے معالج ماہر امراض چشم کے مشورے پر ان کا طبی معائنہ اور آنکھوں کا مزید علاج کیا گیا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
بیان کے مطابق: ’طبی عمل سے قبل عمران خان کا عمومی جسمانی معائنہ اور آنکھوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس دوران ان کے جسم کے اہم طبی اشاریے معمول کے مطابق پائے گئے اور ان کی حالت مستحکم تھی۔‘
پمز انتظامیہ کے مطابق: ’ضروری رضامندی حاصل کرنے اور طبی نگرانی و احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے بعد شعبہ امراض چشم کی ٹیم نے انہیں آنکھ کے اندرونی حصے میں اینٹی وی ای جی ایف (Anti-VEGF) انجیکشن لگایا۔‘
اینٹی وی ای جی ایف آنکھ کے اندر لگایا جانے والا انجیکشن ہے، جو آنکھ کی بعض بیماریوں میں خون کی غیر معمولی شریانوں کی افزائش اور رطوبت کے اخراج کو روکنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
پمز کی پریس ریلیز میں مزید بتایا گیا کہ ’ہسپتال میں قیام کے دوران طبی عمل سے پہلے، اس کے دوران اور بعد میں عمران خان کی حالت مستحکم رہی۔‘ اور ’انہیں مزید نگہداشت اور فالو اَپ سے متعلق ضروری ہدایات دینے کے بعد تقریباً رات 2 بج کر 30 منٹ پر ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔‘
رواں برس عمران خان کو چھ مرتبہ آنکھوں کے علاج کے لیے جیل سے ہسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔
Screenshot 2026-11-11 132135.png
