کیا این سی سی آئی اے آپ کی تصاویر، چیٹس، براؤزنگ ہسٹری دیکھ سکتی ہے؟
کیا این سی سی آئی اے آپ کی تصاویر، چیٹس، براؤزنگ ہسٹری دیکھ سکتی ہے؟
پاکستان میں ان دنوں سوشل میڈیا پر ایسی میمز بنائی جا رہی ہیں، جن میں یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کسی بھی شخص کے موبائل فون تک رسائی حاصل کرکے اس کی نجی تصاویر، ویڈیوز، واٹس ایپ چیٹس اور حتیٰ کہ براؤزنگ ہسٹری بھی دیکھ سکتی ہے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان میمز اور پوسٹس کے باعث بعض صارفین میں یہ سوال بھی زیر بحث ہے کہ آیا تحقیقاتی ادارے واقعی کسی کے موبائل فون میں موجود تمام معلومات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں یا اس حوالے سے پھیلنے والی باتیں محض افواہیں ہیں۔
اس حوالے سے این سی سی آئی اے کراچی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر طارق نواز نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں بتایا کہ ادارہ فوجداری تحقیقات اور ڈیجیٹل فارنزک سمیت مختلف طریقوں سے تفتیش کرتا ہے۔
انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں
انہوں نے کہا: ’ہم سمجھتے ہیں کہ انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے اداروں کی خدمات استعمال کرنے والے شہریوں کی پرائیویسی کا تحفظ ضروری ہے۔ ہماری زیادہ سے زیادہ کوشش ہوتی ہے کہ غیر قانونی سرگرمیوں پر نظر رکھی جائے اور تمام لوگوں کی سکیورٹی، حفاظت اور ڈیجیٹل پرائیویسی یقینی بنائی جائے۔‘
طارق نواز کے مطابق سوشل میڈیا پر موبائل فونز تک غیر مجاز رسائی یا پرائیویسی کی خلاف ورزی سے متعلق جو تاثر عام ہو رہا ہے، ایسا نہیں ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ڈیجیٹل تحقیقات کے دوران ادارہ بعض مخصوص ٹولز استعمال کرتا ہے۔
این سی سی آئی اے کراچی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر طارق نواز کے مطابق ادارہ فوجداری تحقیقات اور ڈیجیٹل فارنزک سمیت مختلف طریقوں سے تفتیش کرتا ہے (انڈپینڈنٹ اردو)
