دنیا 13 اکتوبر 2026 ⏱ 2 min read 👁 138

بریکنگ بیڈ کے ’والٹر جونیئر‘ 34 برس کی عمر میں چل بسے

بریکنگ بیڈ کے ’والٹر جونیئر‘ 34 برس کی عمر میں چل بسے

📰 انڈیپنڈنٹ اردو 🕐 6:23 شام

معروف امریکی ٹی وی سیریز ’بریکنگ بیڈ‘ کے اداکار آر جے مٹے منگل کو چل بسے۔ ان کی عمر 34 برس تھی۔

اداکار دماغی فالج (cerebral palsy) کے ساتھ زندگی گزار رہے تھے، جو ایک جسمانی معذوری ہے اور کسی شخص کی حرکت کرنے کی صلاحیت کو متاثر کرتی ہے۔ ان کی موت کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی۔

آر جے مٹے کو اے ایم سی کی مقبول سیریز ’بریکنگ بیڈ‘ میں برائن کرینسٹن کے کردار والٹر وائٹ کے بیٹے والٹر جونیئر کا کردار ادا کرنے کے لیے شہرت حاصل ہوئی۔

وہ 2008 سے 2013 کے دوران اس سیریز کی 56 اقساط میں نظر آئے۔ وہ اس سیریز کی اس کاسٹ کا بھی حصہ تھے جس نے 2014 میں ڈرامہ سیریز میں بہترین مجموعی اداکاری کا سکرین ایکٹرز گلڈ (ایس اے جی) ایوارڈ جیتا تھا۔

ان کے نمائندے نے ویب سائٹ ٹی ایم زیڈ کو ایک بیان میں کہا: ’ہمیں انتہائی دکھ کے ساتھ اپنے پیارے اداکار، سماجی خدمات انجام دینے والے اور معذور افراد کے حقوق کے لیے سرگرم کارکن آر جے مٹے کی افسوس ناک اموت کی اطلاع دینا پڑ رہی ہے۔‘

اداکار آر جے مٹے (بائیں) اور برائن کرینسٹن 25 نومبر 2013 کو امریکی شہر لاس اینجلس میں بریکنگ بیڈ‘ کی ڈی وی ڈی کی رونمائی کے موقع پر (اے ایف پی)