لاہور: باغ جناح میں بدھ مت کے مقدس درختوں کا ایونیو قائم
لاہور: باغ جناح میں بدھ مت کے مقدس درختوں کا ایونیو قائم
پنجاب ہارٹی کلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) کی جانب سے لاہور کے باغ جناح میں سو سالہ قدیم بدھا کے درختوں پر مشتمل ایک ایونیو قائم کیا گیا ہے۔
بدھ مت کے پیروکار اس درخت کو، جسے مقامی طور پر ’بدھا ٹری‘ کہا جاتا ہے، مقدس سمجھتے ہیں۔ پی ایچ اے ریکارڈ کے مطابق سدھارتھ گوتم نے اسی قسم کے درخت کے نیچے سات ہفتے تک بغیر کھائے پیے مراقبہ کیا تھا، جس کے بعد انہیں روشن ضمیری حاصل ہوئی اور وہ بدھ یعنی بیدار شخص کہلائے۔
موریہ سلطنت کے بادشاہ اشوک کے بارے میں بھی کہا جاتا ہے کہ انہوں نے اسی مقام پر مراقبہ کیا تھا۔
ریکارڈ کے مطابق انڈیا کی مشرقی ریاست بہار کے شہر ’بودھ گیا‘ میں موجود اصل درخت اب باقی نہیں رہا، تاہم مہابودھی مندر میں موجود درخت، جو دنیا کا مقدس ترین بدھ مت زیارتی مقام سمجھا جاتا ہے، اسی اصل درخت کی براہِ راست نسل سے منسوب کیا جاتا ہے۔
پنجاب ہارٹی کلچر اتھارٹی کے باغ جناح میں پروجیکٹ ڈائریکٹر کے مطابق بدھ مت کے پیروکار اس درخت کو اپنی ایک مستقل حیثیت رکھنے والی ہستی سمجھتے ہیں (ارشد چوہدری/ انڈپینڈنٹ اردو)
